امریکا کی ڈکٹیٹر شپ کا دور گزر گیا، احمدی نژاد

ahmadinejad

ahmadinejad

دو شنبے : (جیوڈیسک) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو کی جانب سے دنیا کو ڈکٹیٹ کرانے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں افغانستان سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا اور نیٹو کو دنیا بھر کو اپنی شرائط ڈکٹیٹ کرانے کی پالیسی تبدیل کرنا ہو گی کیونکہ وقت بدل چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور نیٹو کے تعلقات مستقبل میں مزید عدم استحکام کا شکار ہوں گے۔