افغانستان میں اتحادی فوج کے دو اہلکار قتل

NATO

NATO

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کا کا کہنا ہے کہ افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے بین القوامی فوج کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

بین الاقوامی فوج ایساف کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہلکاروں پر یہ حملہ ملک کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے پر کیا گیا۔ ایساف کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی جانب سے جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔