امریکہ : مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے، اوباما

obama

obama

امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ خوشحال ، جموری اور مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔ علم تھا نیٹو سپلائی کا معاملہ شکاگوکانفرنس تک حل نہیں ہوگا۔ وہ نیٹو سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ نیٹو سربراہ کانفرنس کے دوران ان کی صدر زرداری سے مختصر ملاقات ہوئی اور صدر زرداری چاہتے ہیں کہ نیٹو سپلائی کا مسئلہ جلد حل ہو ۔ اوباما نے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم تھا کہ نیٹو سپلائی کامعاملہ کانفرنس میں حل نہیں ہوگا ۔

اس سے پہلے شکاگو کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۔افغانستان سے پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے دنیا میں امن کیلئیخطے کا امن ناگزیر ہے ۔۔اوباما نیکہا کہ دو ہزار چودہ میں افغانستان سیغیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہو جائے گا ۔ جس کے بعدجنگی کارروائیاں افغان فورسز کو خود کرنا ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ طالبان کی قوت ختم کردی گئی ہے۔