چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت

chile protest

chile protest

چلی : (جیو ڈیسک)چلی میں تعلیمی سہولیات اور روزگار کے مواقع کمی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف گلی کوچوں میں پر تشدد احتجاج کیا ہے ۔چلی کے صدر نے اس حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ یہ مظاہرے صدر کے سالانہ خطاب کے موقع پر ہوئے جو بعد ازاں پرتشدد صورت اختیار کرگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو اس وقت تشدد کانشا نہ بنایا جب مظاہرین نے اس عمارت کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس میں چلی کی صدر کا خطاب جاری تھا۔ چلی کے صدر نے چلی کے زلزلے کے تعمیر نو اور روزگار کے حوالے سے ہونے والی کوتاہیوں پر معافی مانگ لی ہے اور اس کے ازالے کا وعدہ کیا ہے۔