امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے رپورٹ پر دستخط کئے نیٹ ورک پر وہ تمام باتیں صادق آتی ہیں جو ایک غیر ملکی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے معیار کے حوالے سے دیکھی جاتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس سے جاری رپورٹ میں وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک جو کہ افغانستان میں خونریز حملوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کے روز ہیلری کلنٹن نے ایک رپورٹ پر دستخط کئے جس میں کہا گیا تھا کہ نیٹ ورک پر وہ تمام باتیں پوری آتی ہیں جو ایک غیر ملکی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے معیار کے حوالے سے دیکھی جاتی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کا مقصد اس کی فنڈنگ روکنا اور اس کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے جبکہ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لائے۔ دوسری طرف وائٹ ہاؤس کے کئی عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں امریکی عہدیداروں نے امریکی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

کہ کانگریس نے ہیلری کلنٹن کو اتوار تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ حقانی نیٹ ورک کو غیر ملکی تنظیم کی کیٹگری میں داخل کیا جا سکتا ہے یا نہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیڈ لائن کا مقصد ہیلری کلنٹن کو یہ فیصلہ کرنے کیلئے ان پر دبا ڈالنا نہیں تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل اوبامہ انتظامیہ نے حقانی نیٹ ورک کو صرف اس وجہ سے دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا کہ وہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں مزید تنا نہیں چاہتے تھے۔