امریکہ کا پاکستان میں بجلی کے شعبے میں تعاون

USAID

USAID

امریکا (جیوڈیسک)امریکہ کے پاکستان میں بجلی کے شعبے میں تعاون کے جامع پروگرام کے نتیجے میں آئندہ برس تک نوسو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوسکے گی۔یو ایس ایڈ کی انرجی ڈائریکٹر نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کمپیوٹر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے اعانت امریکہ کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

امریکا پاکستان کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر رہا ہے ، تاکہ صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاسکے۔