سونے کی فی تولہ قیمت میں چار سو روپے اضافہ

Gold Price

Gold Price

سندھ(جیوڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی فی تولہ قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت باسٹھ ہزار دو سو روپے ہو گئ۔ جب کہ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کے اضافے سے تریپن ہزار تین سو چودہ روپے ہو گئ۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی پچیس روپے بڑھ کر ایک ہزار ایک سو پندرہ روپے ہو گئے۔