امریکہ کے معروف گلوکار بیری مینی لو کے کنسرٹس میں لوگ جھوم اٹھے

Singer Barry Manilow

Singer Barry Manilow

نیویارک(جیوڈیسک) 70 اور 80 کی دہائی میں پاپ میوزک پر راج کرنے والے گلوکار بیری مینی لو نے پچیس سال بعد بروڈ ویز میں ہونے والے کانسرٹ میں آواز کا جادو جگایا۔ معروف گلوکار بیری مینی لو جب کنسرٹ میں جلوہ گر ہوئے تو لوگ جھوم اٹھے۔

نیویارک کے مشہور میوزک کلب کوپاکابانہ میں بیری مینی لو نے ویسے تو اپنی زندگی کے مشہور گانے پیش کئے جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور ایک عرصے بعد یہاں پرفارم کرنا گلوکار کے لئے یاد گار لمحات ہیں۔