امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ کا مسابقتی کمیشن کا دورہ

richard hoagland

richard hoagland

امریکہ: (جیو ڈیسک) امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ نے مسابقتی کمیشن پاکستان کا دورہ کیا اور منصفانہ کاروباری مقابلے کی فضا کے فروغ ،صارف کے حقوق کے تحفظ اور اقتصادی اصلاحات کے فروغ کیلئے مسابقتی کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔

مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن راحت کونین حسن نے امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ کو ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور اپنی ٹیم سے ملوایا جو ملکی بھگت، منڈی پر کنٹرول کی کوششوں، دھوکے بازی پر مبنی مارکیٹنگ اور غیر قانونی ادغام اور ملکیت جیسی بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے مصروف عمل ہے۔

امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب اورملکی معیشت کے استحکام کیلئے مسابقتی کمیشن کاکام بے حد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایڈ کی بجائے تجارت کا خواہاں ہے اور اسی مقصد کے تحت امریکہ پاکستان میں مختلف اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون کررہا ہے اور اسے جاری رکھے گا۔