بھتہ خوری سے تنگ کراچی کے تاجر آج شٹر ڈان ہڑتال کریں گے

strike

strike

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں بڑھتی بھتہ خوری اور تاجروں کے قتل پر تاجر برادری نے آج شہر بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان، اور تاجروں کے قتل پر تاجر ہوئے سراپا احتجاج ہیں۔

تاجر رہنماں کا کہنا تھا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی اور وہ بھی غیر معینہ مدت تک۔ تاجروں نے کیا مطالبہ کہ شہر میں جاری بدامنی کے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیار دیا جائے اور حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔ سنی تحریک نے بھی تاجروں کی طرف سے آج کی جانے والی شٹر ڈان ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔