امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کی شیری رحمان سے ملاقات

sherry rehman

sherry rehman

امریکی فوج کے کمانڈر سینٹ کام اور جنرل جیمز میٹِس نے امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ شیری رحمان نے دونوں ممالک کے درمیان انصاف پر مبنی اور شفاف تعلقات کے قیام پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔
جنرل میٹِس نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انھوں نے بالخصوص افغانستان میں موجود نیٹو اور ایساف فورسز کے ساتھ پاکستان کے تعان کو بھی سراہا۔ انھوں نے مشترکہ مفادات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر مستقل رابطوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔