بارش اوربرفباری کا نیا سلسلہ جمعہ سے شروع ہونیکا امکان

snow

snow

جمعہ کے روزسے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو دو سے تین روز تک وقفے وقفے تک جاری رہے گا۔ ہفتہ اور اتوار کے روزمری اورگلیات میں مزید برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرار ت کلام میں منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔جبکہ پارا چنار میں منفی09، گوپس میں منفی08، سکردو میں منفی07اور استور میں منفی 06ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔