امریکی جنرل جیمز کی جنرل کیانی سے ملاقات

kayani James

kayani James

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے ملاقات کی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل مائیک مولن سمیت وائٹ ہاس اور دیگر امریکی حکام کے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی سرپرستی اور آئی ایس آئی پر پراکسی وار کے الزامات کے بعد پاک امریکہ عسکری تعلقات پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے تازہ امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا گیا کہ الزام تراشیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اطلاعات کے تبادلے کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ عسکری تعاون کو مزید بہتر بنانے کی بھی ضرورت پر زور گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ پر ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کرنے سمیت سہ فریقی مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان نے افغانستان سے پاکستان پر حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔