بے نظیر قتل کیس کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی

benazir bhutto

benazir bhutto

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج شاہد رفیق نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دئیے جانے اور ان کی جا ئیداد ضبط کیے جانے کے عدالتی احکامات کو منسوخ کیے جانے کے لیے بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئیسماعت اٹھا رہ اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
اڈیالہ جیل میں ہونیوالی سماعت کے دوران پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کی جانب سے فرد جرم کی کاروائی کو چیلنج کیے جانے کی درخواست کی سماعت ان کے وکیل بیرسٹر محمد سلمان اصغر کے بھارت دورے کے باعث بغیر کسی کاروائی کے آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔
اسی عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت پر عد م اعتماد کیے جانے کے باعث کاروائی کے آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔