امریکی صحافی پاؤلا براڈویل آج سالگرہ منارہی ہیں

Paula Broadwell

Paula Broadwell

امریکا (جیوڈیسک) سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کا دل جیتنے والی امریکی صحافی پالا براڈویل آج سالگرہ منارہی ہیں ۔ پاؤلا براڈویل جن سے تعلق کی قیمت دنیا کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کوعہدہ سے الگ ہونے کی صورت میں چکانا پڑی۔ آج اکتالیس برس کی ہوگئی ہیں اور سالگرہ منارہی ہیں ۔ پاؤلا اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ شمالی کیرولائنا میں مقیم ہیں۔

ڈیوڈ پیٹریاس کے ساتھ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا نے پاؤلا کا بہت پیچھا کیا مگر وہ ہاتھ نہ آئیں۔ پاؤلا براڈیل ویسٹ پوائنٹ کی ملٹری اکیڈمی کی گریجویٹ اور ہارورڈ سینٹر فار پبلک لیڈر شپ میں ریسرچ فیلو بھی ہیں۔ پاؤلا براڈیل لندن کے کنگ کالج کے وار اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔

صحافت کا پیشہ اختیار کرنے والی پالا کی ڈیوڈ پیٹریاس سے پہلی ملاقات دو ہزار چھ میں ہارورڈ کینیڈی اسکول میں ہوئی جہاں وہ لیکچر دے رہی تھیں۔ اس ملاقات میں پاؤلا نے خود کو اکیڈمک ریسرچر کے طور پر متعارف کرایا۔ پالا دو ہزار دس میں افغانستان بھی گئیں جہاں انہوں نے ڈیوڈ پیٹریاس کی چار سو صفحات پر مشتمل سوانح عمری آل ان دی ایجوکیشن آف جنرل ڈیویڈ پیٹریاس کے نام سے تحریر کی اس دوران ڈیوڈ پیٹریاس سے ان کی قربتیں اتنی بڑھیں کہ ایک دن اس تعلق کا بھانڈا پھوٹ ہی گیا اورسی آئی اے چیف کونوکری سے ہاتھ دھونا پڑ ے ۔