امریکی فوجی ٹیم پاکستان کی مدد کیلئے گئی، وکٹوریہ نولینڈ

victoria nuland

victoria nuland

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹویہ نولینڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے۔ فوجی سیاچن میں امدادی کام کیلئے پاکستان بھیجے ہیں۔واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کی ٹیم پاکستان کی درخواست پر اسلام آباد بھیجی۔ اب یہ فیصلہ پاکستانی حکام کو کرناہے کہ وہ امریکی فوجیوں کی امدادی ٹیم سے کیا کام لیتے ہیں۔

ایک سوال پر نولینڈ نے کہا کہ بھارتی سفارتخانے اور قونصل کو بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سفارتخانے اور قونصل خانے کی عمارت کو کلیئر کردیا ۔