شام میں 8 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1000 ہوگئی، شامی حزب اختلاف

syria violence

syria violence

شام : (جیو ڈیسک)شام میں مظاہرین کے خلاف کارروائی جاری ہے اورایک روز میں تیس افراد ہلاک ہوئے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ آٹھ روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی، سلامتی کونسل امن منصوبے پر نظرثانی کرے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق شام کے شہر حما اور حمص میں سرکاری فوج انخلا کررہی ہے۔ تاہم فوج نے جاتے ہوئے شہر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دیگرشہروں میں سرکاری فوج نے مظاہرین کو نشانہ بنایا جس میں تیراہ فراد ہلاک ہوئے۔

شام کی حزب اختلاف نے الزام عائد کہ سرکاری فوج جاتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شام کے ہم منصب ولید معلم کو ٹیلیفون کیا اور حکومت اور حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی پر عمل کریں۔