امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹاکی افغان صدرحامد کرزئی سے ملاقات

hamid leon

hamid leon

افغانستان : ( جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے افغان صدر حامدکرزئی سے ملاقات کی، جس میں افغانستان سے متعلق حکمت عملی اور افغان شہریوں کی ہلاکت پر بات چیت کی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماں نے افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ لیون پینیٹا افغانستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ یہ دورہ امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ افغان شہریوں کی ہلاکت کے بعد ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے، جب افغانستان میں امریکا مخالف جذبات میں انتہائی اضافہ ہوا ہے۔