امریکی وزیر دفاع نے خطاب میں فوجیوں کو غیر مسلح کر دیا

leon panetta

leon panetta

افغانستان : (جیو ڈیسک)امریکا کو اپنے فوجیوں پر بھی اعتماد نہیں رہا ۔ افغانستان میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کے خطاب سے قبل اپنے ہی فوجیوں کو غیر مسلح کر دیا گیا ۔ افغانستان میں امریکی فوجی کی جانب سے سولہ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ امریکی حکام کو اپنے فوجیوں کی ذہنی حالت پر شکوک و شبہات ہیں ۔

دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر دفاع کے امریکی فوجیوں سے خطاب سے قبل فوجیوں سے رائفلیں لے لی گئیں ۔ عام طور پر ایسے خطاب کے دوران فوجی اپنا اسلحہ اپنے پاس ہی رکھتے ہیں۔

اس واقعہ پر غیر ملکی میڈیا کو حکام کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی کہ خطاب سننے والے افغان باشندے بھی چونکہ غیر مسلح تھے اس لئے امریکیوں کو بھی غیر مسلح کیا گیا۔