آذربائیجان میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 22 افرادگرفتار

azerbaijan

azerbaijan

آذربائیجان : (جیو ڈیسک) آذربائیجان نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مغربی سفارتخانوں اور کمپنیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا اردہ رکھتے تھے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مغربی سفارتخانوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اردہ رکھتے تھے۔ اس سے قبل بھی جنوری میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر ایران کے لیے اسرائیلی سفیر اور پڑوسی ممالک پر حملے کیمنصوبہ بندی کا الزام عائد کیاگیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایران کے پاسداران انقلاب سے روابط ہیں اور ان کے مبینہ اہداف میں امریکی، اسرائیلی سفارت خانے سمیت برطانوی تیل کمپنی بی پی بھی شامل تھی۔