امریکی کانگریس سے طوفان متاثرین کیلئے 60 ارب ڈالر طلب

Hurricane Victims

Hurricane Victims

واشنگٹن (جیوڈیسک)باراک اوباما نے سمندری طوفان سینڈی کے اثرات کو دور کرنے والے فنڈز میں کانگریس سے ساڑھے 60 ارب ڈالر جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس سے سمندری طوفان سینڈی کے اثرات کو دور کرنے والے فنڈز میں ساڑھے 60 ارب ڈالر جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے حوالے سے وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا کہ سینڈی کے اثرات کو دور کرنے کیلئے بیمہ کی رقم کافی نہیں ہوگی۔

واضح رہے سمندری طوفان سینڈی سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ نیو یارک میٹرو زیر آب آگیا تھا اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں سینکڑوں مکانات اور دفتر تباہ ہوگئے تھے۔