امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

California Firing

California Firing

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 5 افراد ہلاک جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ 31 سالہ شخص ہیکٹر گلایا مبینہ طور پر پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہیکٹر نے شدید زخمی حالت میں پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع کر دیا۔

اس دوران ہیکٹر کے ہمراہ گاڑی میں موجود ان کے دو بچے موقع پر ہلاک جبکہ وہ خود بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ ان کے تین بیٹے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں۔