دنیا بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، امریکا

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ شفاف حکمرانی یقینی بنانے کے لئے امریکا تمام ملکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے امریکا بدعنوانی کے خلاف دنیا بھرمیں ہونیوالی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ دوہزار بارہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے کامیاب سال تھا۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔