تائیوان : بس گہری کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک

Taiwan Bus Accident

Taiwan Bus Accident

تائیوان(جیوڈیسک)تائیوان میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے بس میں سوار 13 افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

تائے پی: شمالی تائیوان کے ایک پہاڑی علاقہ میں بس گہری کھائی میں گرنے سے بس میں سوار تیرہ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ اس بس میں بائیس مسافر سوار تھے۔ بس سڑک سے لڑھک کر قلا بازیاں کھاتی ہوئی ایک گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں سوار زیادہ تر مسافروں کی عمریں پچاس اور ساٹھ کے لگ بھگ تھیں۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق تائیوان سے بتایا جاتا ہے۔ دیگر مسافروں کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ اہلکار کے مطابق بچ جانے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔