امن مارچ شروع ، طالبان نہیں سیاستدانوں سے خطرہ ہے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے طالبان کے حملوں نہیں ، سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن جیسے منافق لوگ زہر پھیلا رہے ہیں کہ یہود و نصاری آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر ستان کی طرف امن مارچ کے لیے روانگی سے قبل زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم امن کا پیغام لے کر جا رہے ہیں اور حکومت کو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرون حملوں پر حکومت کی دہری پالیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے امن مارچ کو طالبان کے حملوں کا خطرہ نہیں.