امن کی آشا کو بڑی کامیابی مل رہی ہے ، راحت فتح علی خان

rahat

rahat

ٹورنٹو: (جیو ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی آشا کو بڑی کامیابی مل رہی ہے اور دونوں ملکوں میں دوستی کے احساسات بڑھ رہے ہیں۔ٹورنٹو میں جیو نیوز کے نمائندے بدر منیر چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات پر دل تڑپ اٹھتا ہے مگر میں پوری دنیا میں اپنی آواز کے ذریعے وطن عزیزکی اچھی تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔