راج کپور کی آوارہ دنیا کی 100 بہترین فلموں میں شامل

Awaara

Awaara

ممبئی: (جیو ڈیسک) ٹائمز میگزین نے راج کپور کی فلم آوارہ کو دنیا کی سو بہترین فلموں میں شامل کرلیا ہے۔ انیس سو اکاون میں بالی ووڈ کی اِس کلاسک فلم کے ہیرو اور پروڈیوسر راج کپور تھے۔

ٹائمز میگزین نے فلم آوارہ کو ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے انیس سو تئیس سے اب تک بننے والی سو بہترین فلموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ جریدے کا کہنا ہے کہ پچاس کی دہائی میں بنائی گئی اس فلم نے بھارت کے علاوہ خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور شمالی افریقہ میں شہرت کے جھنڈے گاڑھے۔