سیف علی خان اور کرینہ کپور کی 16 اکتوبر کو شادی کا امکان

Saif Kareena

Saif Kareena

ممبئی: (جیو ڈیسک) رواں سال کے آغاز میں پٹودی خاندان میں جو شادیانے بجائے جانے تھے وہ اب سولہ اکتوبر کو بجیں گے۔ جی ہاں نوابوں کے محلوں سے اڑتی اڑتی خبر آئی ہے کہ سیف اور کرینہ سولہ اکتوبر کو شادی کر رہے ہیں۔

خبروں میں ان رہنا ہے تو شادی کا اعلان کر دیں، یہ ہی طریقہ رائج ہے ہالی ووڈ سے بالی ووڈ تک۔۔وہاں پر انجیلا کے ملاپ کے چرچے ہیں تو یہاں سیف اورکرینا کی شادی کا شور ہے۔ بالی ووڈ کا یہ خوبصورت جوڑا فی الحال ترکی میں فلم ریس ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

ادھرکرینہ 25 جولائی تک فلم ہیروئن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔پھر سنجے لیلا بنسالی میں فلم شروع کریں گی۔کیا وہ سولہ اکتوبر کو شادی کے لئے وقت نکال پائے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔