بالی ووڈ سپر سٹار کاجل فلموں میں واپسی کے لیے تیار

kajol

kajol

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار کاجل بھی فلمی دنیا میں واپسی کے لئے پر تولنے والی اداکاراؤں میں شامل ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے اچھے سکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی کامیاب فلموں کی ہیروئن کاجل دو بچوں کی ماں ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی پہلی ترجیح انکے بچے ہیں لیکن اب وہ اتنے بڑے ہو گئے ہیں کہ وہ دوسرے کام کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنا وزن بھی کم کر لیا ہے اور وہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کرشمہ کپور کی حالیہ ناکامی کے بعد دیکھنا ہے کہ بھارتی شائقین کاجل کو پسند کرتے ہیں یا نہیں۔