ہالی ووڈ فلم مین ان بلیک تھری باکس آفس پر سپر ہٹ

men n black 3

men n black 3

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) امریکی فلم “مین ان بلیک تھری” ایک ہفتے میں باکس آفس پر پہلے نمبرپرآگئی۔کامیڈی اور ایکشن سے بھر پور اس فلم کی کہانی میں ایک مجرم پولیس والے سے اپنی گرفتاری کا بدلہ لینے واپس ماضی میں پہنچ جاتا ہے جہاں ایجنٹ اس مجرم کا ایک بار پھر پور مقابلہ کرتا ہے۔ ایجنٹ کا کردار مشہور اداکار ول سمتھ نے ادا کیا ہے۔ فلم نمائش کے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر امریکا سمیت دنیا بھر کے ایک سو چار ممالک میں نمبرون پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد فلم “دی اوینجرز” دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔