امپائر ریویو سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،انگلش کوچ

andy flower

andy flower

انگلینڈ کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ امپائر ریویو سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اینڈی فلاور نے کہا کہ میچز میں امپائر ریویو سسٹم کا استمعال مثبت ہے تاہم اسے مزید بہتربنانے کے لئے چند تبدیلیاں کرنا ضروری ہیں۔
دبئی ٹیسٹ میں انگلش کپتان اینڈریو اسٹراوس کے آوٹ ہونے کے بعد اینڈی فلاور نے میچ ریفری جواگل سریناتھ سے ملاقات کرکے امپائر ریویو سسٹم کے بارے میں بات چیت کی اور کہا کہ مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل انہوں نے اعتراف کیا کہ انکی ٹیم پاکستان سے سیریز کیلئے تیار نہیں تھی۔