امیرجماعت اسلامی سید منور حسن محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اعزاز میں 25جنوری کو منصورہ میں ظہرانہ دیں گے

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اعزاز میں 25جنوری کو منصورہ میں ظہرانہ دیں گے لیاقت بلوچ نے محسن پاکستان کو جماعت اسلامی کی طرف سے بطور صدر پاکستان کا پروٹوکول د ینے کا اعلان کردیا مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ محب وطن سیاسی جماعتیں اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو رہی ہیں۔

آئندہ انتخابات میں عوام کرپٹ اور مفاد پرست حکمرانوںکا کڑا احتساب کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ وفاق پر قابض نا اہل سیاستدانوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ملکی سلامتی اور بقاء کی فکر کرنے کی بجائے حکمرانوں نے پانچ سال صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں صرف کر دئیے جس کی وجہ سے ملک ترقی کر سکا اور نہ ہی پاکستان کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا ملک و قوم کو درپیش موجودہ مسائل اور مصائب سے صرف محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہی نکال سکتے ہیں اور وہ اس وقت قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔

روحیل اکبر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان
03466444144