انتخابات سے ڈھائی ماہ پہلے پاکستان واپس آئوں گا ، پرویزمشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

پرویر مشرف(جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویر مشرف نے کہا ہے وہ عام انتخابات سے ڈھائی ماہ پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا وہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آئیں گے اور خود پر قائم ہونے والے مقدمات کا سامنا کریں گے۔

قبائلی علاقوں میں ہونے والیڈرون حملوں سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ وہ پاکستان میں ڈورن حملوں کے خلاف ہیں ، ان کے دور حکومت میں صرف چار ڈرون حملے ہوئے تھے۔