انتخابات میں ایک سال کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ آغا سراج درانی

Agha Siraj durrani

Agha Siraj durrani

کراچی: (جیو ڈیسک) وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات میں ایک سال کی تاخیر ہو سکتی ہے یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کا قانون تشکیل پاتے ہی انتخابات کرا دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تجاویز اتحادیوں کو دی گئی تھیں لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت سے ہو گا آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر جلد بلدیاتی انتخابات کا قانون واضع کریں گے او ر قانون کی تشکیل کے فوری بعد انتخابات کروادیئے جائیں گے کیونکہ میری خواہش ہے کہ کراچی کا نظام میئر چلائے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کے بعد اس حوالے سے جواب عدالت عظمی میں جمع کرادیا جائیگا۔

صدر آصف زرداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شیر تو بہت چھوٹی چیز ہے ،صدر صاحب بڑے شکار کرنے کے عادی ہیں۔