انتخابات میں حنا ربانی کھر کو عبرتناک شکست دوں گا: جمشید دستی

jamshaid dasti

jamshaid dasti

پیپلز پارٹی کے رہنما جمشید دستی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت ٹکٹ دے یا نہ دے جنرل انتخابات میں حنا ربانی کھر کو شکست ضرور دوں گا۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر ٹکٹ نہ بھی ملا تو حنا ربانی کھر کے مقابلے میں الیکشن ضرور لڑوں گا کیونکہ مظفر گڑھ کے عوام جاگیرداروں سے نجات چاہتی ہے اس موقع پر جمشید دستی نے تحریک انصاف اور ن لیگ کی قیادت پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ مردہ گھوڑے ہیں جبکہ نواز شریف ناکام کمانڈر ہیں جو پی سی او ججز کے ذریعے جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے حوالے سے جمشید دستی نے کہا کہ میاں برادران سرائیکی صوبے کے قیام میں رکاوٹ ہیں اور اسی لیے پنجاب حکومت نے کارڈیالوجی کا فنڈ بیس کروڑ روپے سے کم کرکے دس کروڑ کر دیا ہے۔ اسی لیے جنوبی پنجاب کے عوام جنرل انتخابات میں ان کا محاسبہ کریں۔