لاہور اور ساہیوال پولیس مقابلے،3 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

 Encounter Lahore

Encounter Lahore

لاہور (جیوڈیسک)لاہور اور ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔ والٹن روڈ سے تین ڈاکو ایک گاڑی چھین کر فرار ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوں کو بادامی باغ کے قریب گھیرے میں لے لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

مرنیوالے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ دوسری طرف ساہیوال پولیس کے مطابق طارق بن زیاد کا لونی میں ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد تین ڈاکو کچا پکا نور شاہ روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے شہزاد اور شوکت موقع پر ہلاک ہو گئے اور ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ شہزاد اور شوکت متعدد واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔