ایران، تبریز میں زلزلے سے 153 افرادجاں بحق

earthquake iran

earthquake iran

ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں زلزلے سے 153 افراد جاں بحق اور چھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو تھی جس نے تبریز کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے دو بڑے جھٹکوں سے متعدد مقامات پر عمارتیں گر گئیں جس سے ایک سو ترپن افراد ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ چھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے باعث ساٹھ دیہات بری طرح متاثر ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایرانی نائب وزیرداخلہ نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ایرانی صدراحمدی نژاد سے انسانی جانوں کیضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ایران کے ساتھ ہیں۔ راجا پرویز اشرف نے ایران کو مدد کی بھی پیش کش کی۔