انتخابات میں زرداری لیگ کا ملک سے صفایا ہوجائیگا، چوہدری نثار

اسلام آباد  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زرداری صاحب دن میں خواب

Choudhary Nisar PML(N)

Choudhary Nisar PML(N)

دیکھنا چھوڑ دیں، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا جیتنا تو دور کی بات ،آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے زرداری لیگ کا صفایا ہونے چلا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستائے ہوئے عوام سڑکوں پر ہیں اور زرداری صاحب آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کا ڈھول بجا رہے ہیں۔

 

 

چوہدری نثار نے کہا کہ لگتا ایسے ہے کہ زرداری صاحب کسی اور پاکستان میں رہتے ہیں، کیونکہ جو اصل پاکستان ہے اس کے عوام تو ہاتھ اٹھا اٹھا کر زرداری اور ان کی حکومت جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعلی زرداری صاحب نے نہیں بلکہ اللہ تعالی نے بنایا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ زرداری صاحب نے تو گورنر راج لگا کر شہبازشریف سے یہ مقام چھیننا چاہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اس وقت عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔