میڈیا کسی بھی صورتحال کو بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، عمران خان

 

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کسی بھی صورتحال کو بگاڑنے یا بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ عمران خان اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں میڈیا سیل کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سیل کسی بھی سیاسی جماعت کا ایک اہم اور لازمی جزو بن چکا ہے، آئندہ انتخابات میں میڈیا کو بہت مستعد کردار ادا کرنا چاہئے۔