انتخابات کیلئے سرگرمیاں شروع،ق لیگ نے 3 امیدواروں کو ٹکٹ دیدئے

pakistan muslim league q

pakistan muslim league q

لاہورپاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی نے قصور سے سردار محمد طفیل ،چوہدری الیاس اور سردار امجد طفیل کو آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے لاہور میں تینوں رہنماوں سے ملاقات کے بعد کیا۔مسلم لیگ ق کے مطابق این اے ایک سو اڑتیس سے سردار محمد طفیل،پی پی ایک سو پچھتر سے چوہدری الیاس اور پی پی176 سے سردار امجد طفیل امیدوار ہوں گے۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ تینوں رہنما ان کے دیرینہ دوست ہیں اور ماضی کی طرح اگلا الیکشن بھی لڑیں گے۔پارٹی ٹکٹ ملنے پر تینوں رہنماوں نے مسلم لیگ ق کی قیادت کی جانب سے اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔