انتخابی فہرستوں کی تیاری23فروری تک ممکن نہیں۔ الیکشن کمشنر

hamid mirza

hamid mirza

الیکشن کمشنر حامد علی مرزا نے کہا ہے کہ نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری تئیس فروری تک ممکن نہیں، کسی ادارے نے دبا ڈالا تو ذمہ داری بھی اسی پر ہو گی۔
الیکشن کمیشن میں ایک مشاورتی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ نئی انتخابی فہرستیں مئی تک مکمل ہوسکیں گی۔ فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں کسی ادارے کی جانب سے دبا ڈالا گیا تو ذمہ داری بھی اسی پر ہوگی۔ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات وقت پر کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔