جسٹس رمدے کو سیاست میں آنا ہے تو کھل کر آئیں۔ اعتزاز

aitzaz ahsan

aitzaz ahsan

لاہور : توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جسٹس رمدے کو آئین کی تشریح کا کوئی حق نہیں، انہیں سیاست میں آنا ہے تو کھل کر آئیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس رمدے کا احترام کرتا ہوں لیکن ان کے انٹرویو سے دکھ ہوا، جسٹس رمدے کو ایسا انٹرویو نہیں دینا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس رمدے کو آئین کی تشریح کا کوئی حق نہیں، جسٹس رمدے کو سیاست میں آنا ہے تو کھل کر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس رمدے کے بارے میں سپریم کورٹ میں کوئی درخواست نہیں دوں گا، بہت ساری باتیں جسٹس رمدے کے بارے میں نکالی جا سکتی ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ صدر کو آرٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت استثنی حاصل ہے اور صدر کا یہ استثنی معیاد تک محدود ہے۔