انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، شاہی سید

shahi syed

shahi syed

کراچی : (جیو ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ تین روز کے دوران اے این پی کے پانچ ذمہ داران کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت ٹارگٹ کلنگ کی لہر سے محفوظ نہیں منظم سازش کے تحت کارکنان اور ذمہ داران کو چن چن کر قتل کیاجارہا ہے،شاہی سید کا کہنا تھا کہ انتظامیہ تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔