انجلینا جولی افغانستان پر فلم بنائیں گی

angelina jolie

angelina jolie

ایکشن اور تھرل کی شوقین اینجلینا جولی کو خطروں سے کھیلنے کا بیحد شوق ہے۔ اس لئے پہلی فلم ڈائریکٹ بھی کی تو بوسنیا کے مسلمانوں کی حمایت میں بنا ڈالی اور اب اس کھیل میں اتنا مزہ آیا کہ افغانستان پر بھی فلم بنانے کی ٹھان لی۔
پہلی فلم ان دا لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی سے انہیں تنازعوں کا جتنا سامنا کرنا پڑا، اتنی ہی شہرت بھی ملی۔ سونے پہ سہاگہ ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ بھی مل گیا۔ جس کے بعد انجلینا جولی نے مزید متنازعہ موضوعات پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔