انقرہ : امریکی سفارت خانے کے باہر خود کش حملہ ، 2 افراد ہلاک

Ankara Suicide Attack

Ankara Suicide Attack

انقرہ (جیوڈیسک) ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکے میں دو گارڈ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد سفارتخانے کی عمارت کا بغلی دروازہ اکھڑ گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایمبولینسیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔