انقلاب کیلئے شیخ الاسلام اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عوام اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں

نوابشاہ : پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ کرنے کی بجائے شیخ الاسلام کو حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے ذریعے انہیں اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے حوالے سے اعتماد لینا چاہئے کیونکہ اگر ان کے پاس عوام کے بہتر مستقبل اور مستحکم و خوشحال پاکستان کے حوالے سے کوئی قابل عمل اصلاحاتی پروگرام موجود ہے تو عوام اور استحصال شدہ طبقات کی نمائندگی کرنے والی تمام عوامی جماعتیں ان کا ساتھ دیں گی۔

شیخ الاسلام بہت بڑی شخصیت کے مالک ہیں اوران کی زندگی قوم کیلئے قیمتی ہے اسلئے ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں اور ان کے لانگ مارچ میں شریک ہر فرد کو اپنی امان و سلامتی میں رکھے کیونکہ سابق صدر مشرف کی کہنے پر چوہدری شجاعت نے لال مسجد میں مولانا رشید غازی اور بلوچ رہنما اکبر بگٹی سے مذاکرات کئے تھے اور آج وہ دونوں اس دنیا میں نہیں ہیں اسلئے ہماری دعا ہے کہ صدر زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر شیخ الاسلام سے چوہدری شجاعت کی ملاقات کسی بھی طرح ماضی جیسے نتائج کی حامل اور روایتی ثابت نہ ہو۔