انوربیگ کی امریکی سفیر سے ملاقات،نوازشریف کا پیغام پہنچایا

Anwer Baig

Anwer Baig

سابق سینیٹر انور بیگ نے امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام امریکی سفیر کو پہنچایا ہے ۔
اے آروائی انویسٹی گیشن سیل کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق انوربیگ نے امریکی سفارتخانے میں کیمرون منٹر سے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں انور بیگ نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام دیا۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات کچھ عرصے سے لیگی رہنماں کی امریکی سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل احسن اقبال ، خواجہ آ صف اور شاہد خاقان عباسی بھی امریکی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ۔ امریکی حکام پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔