بھارت میں قید خلیل چشتی کو رہا کیا جائے،اہل خانہ کی اپیل

Mohammed Khalil Chishty

Mohammed Khalil Chishty

بھارتی ریاست راجستھان کی اجمیر جیل میں قید اٹھتر سالہ پاکستانی قیدی خلیل چشتی کے خاندان نے انسانی بنیادوں پر خلیل کی رہائی کے لئے رحم کی اپیل کردی ہے ۔  خلیل چشتی قتل کے الزام میں قید ہیں۔ ان کی بیٹی سوہا نے راجستھان کے گورنر سے انسانی بنیادوں پر والد کی رہائی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد بہت صعیف ہیں، انہیں اب رہا کرکے پاکستان واپس جانے دیا جائے۔
خلیل جشتی کی اہلیہ مہرالنسا نے کہا کہا ان کے شوہر انیس برس سے قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی راجستھان کی بیٹی ہیں اس ناطے ہی ان پر رحم کیا جائے اور خلیل چشتی کو رہا کرکے کراچی جانے دیا جائے۔ اس سے پہلے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج بھی خلیل چشتی کی رہائی کی درخواست کرچکے ہیں۔