اپراورکزئی: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،10 ہلاک

orakzai

orakzai

اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ میں دس شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔  ماموزئی، آدو خیل اور میر خیل میں شدت پسندوں کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ شروع کردی۔ شیلنگ کے نتیجے میں دس شدت پسند مارے گئے اور چار زخمی ہوگئے۔
متعدد شدت پسند تشویشناک حالت میں ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔