سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پولنگ جاری

sindh court

sindh court

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ سندھ ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں ایک ہزار تین سو اٹھاون ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے انور منصور خان، یاور فاروقی اور عامر رضا نقوی مدمقابل ہیں جنرل سیکریٹری کی نشست کیلئے شہاب سرکی،زیڈکے جتوئی اور عبدالجبار قریشی آمنے سامنے ہیں،نائب صدر کی نشست کیلئے عاشق علی رانا اور توقیر حسن میں مقابلہ ہے۔
جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کیلئے ایاز انصاری بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ مئنیجنگ کمیٹی کی نشستوں کیلئے پندرہ امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔